30 جون 2011 - 19:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت ظلم ، استبداد اور جہالت کے خلاف تحریک تھی۔ آیت اللہ صدیقی نے عید بعثت کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی کے بیانات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ آنحضرت [ص] کا مبعوث برسالت ہونا ظلم مخالف تحریک تھی اور آج بھی مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے عوام اسی تحریک کے سہارے ظلم و استبداد کےخلاف اٹھ کھڑےہوئےہیں۔

ابنا: آیت اللہ صدیقی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دس سالہ حکومت کو حکومت عدل قراردیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے جو اسلامی حکومت وجود میں آئی ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آفتاب بعثت کا ہی ایک پرتو ہے جو بتیس برسوں سے دشمنوں کی سازشوں کے مقابل ڈٹا ہوا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے طاغوت او ظلم کےخلاف ملت ایران کی استقامت و پائداری کے ثمرات آج ہمیں علاقے میں دکھائي دے رہےہیں اور علاقے کے عوام کی تحریکوں سے امریکہ اور یورپ بوکھلاگئےہیں۔ آیت اللہ صدیقی نے جمہوری اسلامی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں دہشتگردانہ بم دھماکے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اس بم دھماکے میں سامراج نے بہتر افراد کو شہید کردیا تھا جو اسلامی نطام کے خدمت گذار تھے۔ انہوں نے کہا کہ سامراج ملت ایران اور اسلامی حکومت کے خلاف جو سازشیں کررہا ہے ان سے ہماری ملت مزید بیدار ہورہی ہے اور ہماری قوم سامراج کو ناکام بنادے گي ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت